پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی پاکستانی آموں کے دیوانے ہوگئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں پھلوں کا بادشاہ آم موجود ہے۔
نیل ہاکنز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں سب سے اچھی چیز ’آم‘ ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مزیدار اور ذائقے میں رسیلے ہونے کی وجہ سے آم کو پاکستان میں پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔
نیل ہاکنز نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی آم آسٹریلیا میں بھی بہت مقبول ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آم کے سیزن میں پاکستان آکر خوشی ہوئی۔
Comments are closed.