غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل غلام محمود ڈوگر ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔
غلام محمود ڈوگر پہلے بھی سی سی پی او لاہور کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
گزشتہ حمزہ شہباز کے دورِ حکومت میں سینئر پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ بطور سی سی پی او لاہور فرائض انجام دے رہے تھے، وہ 3 ماہ سی سی پی او لاہور کے عہدے پر تعینات رہے۔
بلال صدیق کو پنجاب سے ریلیو کر کے آئی بی میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
Comments are closed.