بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی پنجاب اسمبلی آمد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن والے چھپ کر وار کرتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں، خرید و فروخت کا وقت گزر گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن والے اس وقت دعویٰ کرتے ہیں جب چھپ کر وار کرنے کا چانس ہو، یہ لوگ عوام میں کیوں دعویٰ نہیں کرتے؟ جیتےکیوں نہیں؟

مرکزی سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان پر مسلط مصنوعی نظام کو ختم کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوے ہر کوئی کرتا ہے، یہ جو فارن فنڈنگ کا کیس ہے اس کی اصطلاح غلط ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.