کامن ویلتھ گیمز 2022 کی تقریب میں پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں ملالہ یوسف زئی کو مدعو کیا گیا، اس موقع پر پاکستان میں بچیوں کی تعلیم پر خصوصی ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں شرکت اور اسکولوں تک سب کی رسائی ضروری ہے۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ میرے لئے کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آنا اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں 72 ملکوں کے ایتھلیٹس آئے ہیں، سب کو برمنگھم میں خوش آمدید کہتی ہوں۔
Comments are closed.