بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، زاہد خان

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) زاہد خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ 

پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں زاہد خان نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی، مالم جبہ، رنگ روڈ اور فرح گوگی پر کیسز کیوں نہیں بن رہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پختونخوا میں عمران خان علی بابا اور ان کی ٹیم چالیس چور، جنہوں نے بے انتہا کرپشن کی۔ عثمان بزدار کی کہانیاں بھی زبان زدعام ہو چکیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.