بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 دن کے اندر کارروائی ہو گی۔

اسمبلی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پہلی تحریکِ عدم اعتماد ختم اور دوبارہ تحریکِ عدم اعتماد جمع ہو گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تختِ لاہور اکھاڑ دیا، ہمارا اگلا ہدف وزیرِ اعظم شہباز شریف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ قرار دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.