بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیپٹن محمد سرور کا یومِ شہادت، صدرِ مملکت کا خصوصی پیغام

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کیپٹن محمد سرور شہید کے 74 ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے بہادر سپوت کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن سرور نے 1948ء میں کشمیر میں دفاعِ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرورشہید نے دشمن کا بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کیا، اپنے لہو اور بہادری سے قوم کو نئی زندگی بخشی۔

نشانِ حیدر یافتہ کیپٹن محمد سرور شہید کا آج 74 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔

صدر نے مزید کہا ہے کہ یہ قوم دفاعِ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کی ہمیشہ احسان مند رہے گی۔

انہوں نے کیپٹن محمد سرور شہید اور دیگر تمام شہداء کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.