بھارت میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے شہری کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیج دیا جسے دیکھ کر مذکورہ شخص بیمار ہو گیا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں پیش آیا ہے جہاں گوالیار کی رہنے والی پریانکا گپتا اور ان کے شوہر کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب انہیں 3 کروڑ سے زائد بھارتی روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔
پریانکا کے شوہر سنجیو کا کہنا ہے کہ میرے والد 20 جولائی کو موصول ہونے والا بجلی کا بل دیکھ کر بیمار ہو گئے اور انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔
اتنا زیادہ بل موصول ہونے پر پریانکا اور ان کے شوہر حکام کے پاس گئے اور اپنی شکایت درج کروائی۔
مدھیا پردیش کی حکومت کے زیرِ انتظام پاور کمپنی نے اسے انسانی غلطی قرار دیا اور بعد ازاں 1 ہزار 3 سو روپے کا درست بل جاری کیا۔
Comments are closed.