بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں: عائشہ غوث پاشا

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ کمرشل اداروں سمیت متعدد سرکاری ادارے قومی خزانے پر بوجھ ہیں۔

اسلام آباد میں کارپوریٹ گورننس پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی سے متعلق مسائل موجود ہیں۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک مالی خسارے کا شکار ہے، پاکستان کو متعدد مالی مسائل کا سامنا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کو موجودہ ضروریات کے مطابق فعال کرنے کی ضرورت ہے، سرکاری اداروں کو سروس ڈیلیوری یقینی بنانا ہوگی۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا ہے کہ آج کے دور میں تمام شعبوں کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مؤثر بنانا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.