hookup Millerton hookups skateboards shirts edelman hookup hookup Middletown Delaware daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ظہیر احمد کی دعا زہرا کو عدالت پیش کرنے کی درخواست پر عدالت کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ظہیر احمد نے دعا زہرا کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست کی، جس پر کورٹ نے انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دعا زہرا کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے مرکزی ملزم اور دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد اور شبیر کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو سخت ہدایت جاری کیں اور کہا کہ دعا زہرا کو چائلڈ پروٹیکشن افسر کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت نے حکم میں کہا کہ جب دعا زہرا کو پیش کیا جائے تو کسی کو بھی ملنے نہ دیا جائے، پیشی کے وقت فریقین کے وکلاء کے سوا کوئی نہ ہو۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چائلڈ پروٹیکشن افسر کو کسٹڈی ملنے پر 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے۔

گزشتہ روز دعا زہرا اور شوہر ظہیر احمد کی جانب سے دیئے گئے نئے انٹرویو پر بھی لڑکی کے والد اور والدہ نے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں میں بچی کو پیش کرنے کا مقصد اس کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

اس پر وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ جن دفعات کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے، ان کا اطلاق نہیں ہوتا ہے، درخواست بد نیتی کی بناء پر دائر کی گئی ہے مسترد کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.