
سوشل میڈیا صارفین ریمنڈ ٹائن فورٹوناڈو (Raymond Tan Fortunado) نامی فلپائنی شخص کو سال کا بہترین شوہر ہونے کا خطاب دے رہے ہیں۔
ہوا کچھ یوں کہ ریمنڈ فورٹوناڈو نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے کورون گھومنے جانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، لیکن عین وقت پر ان کی اہلیہ کو کچھ کام پیش آ گیا، جس کے باعث وہ ان کے ساتھ چھٹیوں پر نہ جا سکیں۔
ریمنڈ نے اس مسئلے کا انوکھا حل ڈھونڈ نکالا، انہوں نے اپنے تکیے پر اپنی بیوی کی تصویر بنوالی اور اسے اپنے ساتھ ان تمام جگہوں پر لے گئے جہاں جانے کا انہوں نے اپنی بیوی سے وعدہ کیا ہوا تھا۔
اتنا ہی نہیں بلکہ فلپائنی شخص نے ہر جگہ اس تکیے کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا صارفین ریمنڈ فورٹوناڈو اور ان کی اہلیہ جھو جی ایف (Jho GF) کی ان تصاویر کو خوب پسند کر رہے ہیں، جس میں وہ تکیے کے ساتھ کبھی ساحل پر پوز دے رہے ہیں تو کہیں کشتی کے سفر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
اس پوسٹ کو اب تک 16 ہزار سے زائد بار شیئر کیا گیا جب کہ 4 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا۔
Comments are closed.