فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
منیلا سے موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک شدگان میں سے ایک لمیتان شہر کا سابق میئر ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔
فائرنگ کے وقت یونیورسٹی کیمپس میں گریجویشن کی تقریب ہو رہی تھی، تاہم اس واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.