شام کے صوبے حماہ میں گرجا گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دمشق سے شامی میڈیا نے بتایا کہ راکٹ حملہ مقامی قصبے میں گرجا گھر کی افتتاحی تقریب پر کیا گیا۔
شامی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں شام کے سرکاری حکام اور روسی فوج کے عہدیدار بھی شریک تھے۔
آخری اطلاعات آنے تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.