بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: حب کینال میں شگاف پڑگیا، پانی منگھوپیر کے غیر آباد علاقے میں داخل

کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث حب کینال میں شگاف پڑگیا، جس کے باعث  پانی منگھوپیر کے غیر آباد علاقے میں داخل ہونے لگا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نہر کا پانی کینجھر جھیل کے ذریعےکراچی شہر کو بھی سپلائی کیا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر میں حب کینال پر پڑنے والے شگاف کو پُر کرنے کے لیے مشینری لائی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق حب کینال کی مرمت تک پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے، تاحال منگھوپیر کی کسی رہائشی آبادی کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے لگا ہے۔

ناگن چورنگی پر پانی فٹ پاتھوں پر پہنچ گیا، کئی موٹر سائیکلیں بند ہوگئیں، نارتھ ناظم آباد، کی سڑکیں بھی تالاب بن گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.