ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 19 میں پول پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پول پر آگ گیس پائپ میں لیکیج کی وجہ سے لگی۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 1900 میں سے تقریباً 100 فیڈرز حفاظت کے پیش نظر بند ہیں، پانی کھڑا ہونے اور کنڈوں کے باعث حفاظتی اقدام لینا ناگزیر ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لی مارکیٹ میں کرنٹ لگنے کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا، حادثے سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Comments are closed.