پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے الزامات کا جواب دیا ہے۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کے خلاف مہم چلانے پر یقین نہیں رکھتی ہے، ایسی مہم فواد چوہدری اور حماد اظہر چلا رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے کچھ لوگوں کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 تاریخ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے کون سے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کوئی ثبوت نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی کوئی ویڈیو کلپنگ تک موجود نہیں۔
Comments are closed.