بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے، حافظ حمداللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ تاثر عام ہوچکا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ عوام میں تاثر عام ہےکہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی نہ کسی صورت میں کہیں نہ کہیں سے لاڈلے کو سہولت دی جارہی ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ لاڈلے کو عدالت نے آئین شکن اور امریکی سازشی بیانیہ میں جھوٹا ثابت کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے کچھ کرداروں کی جانب سے حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.