بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: طوطا تلاش کرنیوالے کو 2 لاکھ روپے کا انعام مل گیا

پڑوسی ملک بھارت میں ایک لاپتہ پالتو طوطے کو ڈھونڈنے والے شخص کو مالک نے 85 ہزار کا نقد انعام دے دیا جو پاکستانی تقریباً 2 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رستم نامی افریقی طوطا 16 جولائی کو لاپتہ ہو گیا تھا، جو کرناٹک میں اپنے گھر سے 2 کلومیٹر دور اُڑ کر چلا گیا تھا۔ 

طوطے کے مالک ارجن نے اسے ڈھونڈنے والے کے لیے بھارتی 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

دوسرے دن ایک آدمی کو مذکورہ طوطا مل گیا جو اسے اپنے گھر لے گیا، جب اُس شخص کو معلوم ہوا کہ طوطے کے مالکان اسے ڈھونڈ رہے ہیں تو وہ اس طوطے کو ان کے پاس لے گیا۔

طوطے کا مالک اپنے طوطے کو دیکھ کر بہت خوش ہوا اور خوشی میں انعام کی رقم بڑھا کر بھارتی 85 ہزار روپے کر دی جو پاکستانی تقریباً 2 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

ارجن نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ اُس شخص نے طوطے کو بہت بری حالت میں پایا تھا، یہ بھوکا اور خوفزدہ تھا، اس نے ہمارے طوطے کو بچایا اور اسے اچھی طرح سے کھلایا پلایا۔

ارجن نے رستم کا پتہ لگانے کے لیے اس کی تلاش کے پوسٹرز بنا کر پورے شہر میں لگا رکھے تھے۔

طوطا رستم گزشتہ ڈھائی سال سے اس خاندان کے ساتھ رہ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.