بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا کا شکار بائیڈن کی حالت میں بہتری آنے لگی

عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کے معالج ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی حالت میں اب بہتری آ رہی ہے۔

جو بائیڈن کے ڈاکٹر نے کہا کہ ان میں کورونا وائرس کی علامات میں بھی اب افاقہ ہے جبکہ بائیڈن کے پھیپھڑے صاف اور جسم میں آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن ملکی امور آن لائن سر انجام دیں گے۔

ڈاکٹر کیون نے بتایا کہ صدر بائیڈن ممکنہ طور پر کورونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کا ایک روز پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.