بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین سے اناج برآمدات بحالی معاہدے کے بعد روس نے ساحلی شہر پر میزائل داغ دیا

اقوامِ متحدہ اور ترکی (ترکیہ) کی ثالثی میں یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کے ایک دن بعد ہی روس نے یوکرینی ساحلی شہر اوڈیسا پر میزائل داغ دیا۔

یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ اوڈیسا میں روس نے میزائلوں سے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

یوکرین نے اوڈیسا پر روسی حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے روسی صدر کے یو این سیکریٹری جنرل اور ترک صدر کی توہین کے مترادف قرار دے دیا۔

یوکرینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گندم برآمد کرنے کا معاہدہ ٹوٹا تو عالمی غذائی بحران کی ذمہ داری روس پر عائد ہوگی۔

روس اور یوکرین کے درمیان یوکرین کی گندم برآمد کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں معاہدہ گزشتہ روز ہی طے پایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.