ایران کےصوبے فارس میں سیلاب سے کم از کم 17 افراد ہلاک جبکہ 6 لاپتہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے فارس کے شہر استھبان میں شدید بارشوں کےسبب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
سیلاب سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ سیلابی ریلے میں پھنسے 6 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
گورنر یوسف کاریگر کے جاری کردہ بیان کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث استھبان میں سیلابی صورتحال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دریا کے کنارے بڑے پیمانے پر آباد کاریوں اور تعمیرات کے باعث سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچالیا ہے جب کہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ایرانی محکمہ موسمیات نے پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2019 میں ملک کے جنوبی علاقوں میں آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 76 افراد ہلاک اور 2 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا جبکہ مارچ 2018 میں صوبہ فارس میں آنے والے سیلاب سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔
Comments are closed.