ملک میں مہنگائی کی لہر اس ہفتے بھی برقرار رہی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر شرح میں معمولی کمی رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 82 فیصد رہی،31 اشیاء ضرویہ مہنگی صرف 9 کی قیمتوں میں کمی اور 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10روپے 88 پیسے، لہسن فی کلو قیمت 7 روپے 5 پیسے اور دال ماش 6 روپے 6 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے21 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 35 پیسے تک مہنگا ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق مٹن، مصالحہ جات، دودھ، دہی بریڈ سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 40 روپے 57 پیسے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 18روپے 49 پیسے تک کم ہوئی جبکہ کیلے 3 روپے 76 پیسے فی درجن، ٹماٹر 4 روپے 77 پیسے، چینی 39 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ویجیٹیبل گھی، گڑ، پیاز اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی جبکہ رواں ہفتے بجلی، گیس، ماچس سمیت 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحام رہا۔
Comments are closed.