بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری عزت دے کر دل جیت لیتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری عزت دے کر دل جیت لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری عزت دے کر دل جیت لیتے ہیں جبکہ یہ لفظ عمران خان کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر بجھتے ہوئے چراغ کی مانند ہے، عمران خان کے لیے بری خبر یہ ہے کہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی ان سے بےزار ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران عمران خان کی چکر بازی کو سمجھ گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.