پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، پرویز الہٰی کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہے، ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ امید ہے آج کا مرحلہ خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچے گا، امید ہے ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے جو انڈر اسٹینڈنگ دی ہے اس کی پاسداری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کو بھی درخواست کی کہ ضمیر فروشی کا نوٹس لے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ منحرف رکن کا ووٹ نہیں گنا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پرویز الہٰی نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار کے آنے کا مجھے نہیں پتہ ، نہ پتہ ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے آئیں گے یا نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پرویز الہٰی کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تقریب حلف برداری کل ہوگی، امید کرتا ہوں آج کا مرحلہ خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل کو پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مطلوبہ تعداد 186 حاصل کر چکے ہیں، جب بولیاں لگتی ہیں تو ندامت ہوتی ہے، شرمندگی ہوتی ہے، سینیٹ میں ہمارے لوگ ایسی کارروائیوں میں ملوث ہوئے تو پارٹی نے ایکشن لیا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ عدالت سے بھی کہا کہ ضمیر فروشی کا نوٹس لیں، بدقسمتی سے کچھ جماعتیں اور قیادتیں بضد ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کریں، وفاداری تبدیل کرنے والوں کو لوگ مسترد کرچکے ہیںْ
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ آج رات کی نہیں طویل ہے، شہباز شریف تو تیمارداری کے بہانے چوہدری شجاعت کے گھر گئے، زرداری صاحب 5 گھنٹے بیٹھے رہے، انہوں نے ملنے سے انکار کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کس سے مفاہمت کرنا چاہتے ہیں، مجھے نہیں ۔
شاہ محمود نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری اسی وقت آئے گی جب سیاسی استحکام ہوگا۔
Comments are closed.