بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

100 سے زائد کوہ پیما آج کے ٹو سر کریں گے

ملکی اور غیر ملکی 100 سے زائد کوہ پیما آج کے ٹو سر کریں گے، تمام کوہ پیما کیمپ تھری سے روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی خواتین کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔

دونوں کوہ پیما کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے پر نظریں رکھے ہوئے ہیں۔

نائلہ اور ثمینہ کےٹو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا چاہتی ہیں۔

کے ٹو سر کرنے کی اس کوشش میں ایران، قطر، عمان سمیت کئی ملکوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.