بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان دریا کا آلودہ پانی پی کر بیمار پڑ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ دریائے کالی بین کی صفائی کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔ جہاں وزیر اعلیٰ نے دریا کا پانی یہ دکھانے کے لیے پیا کہ یہ پانی پینے کے لیے محفوظ ہے تاہم وہ بیمار پڑگئے اور انہیں اسپتال میں داخل کروانا پڑا۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) سے تعلق رکھنے والے ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو ایک دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ سلطان پور لودھی میں بہنے والے اس دریا میں آس پاس کے علاقے کی گندگی بہتی ہے۔
Comments are closed.