hookup sites like craigslist homemade hookup hookup Wurtsboro NY hookups skateboards shirts

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عطا تارڑ نے فواد چوہدری کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللّٰہ تارڑ  نے ارکان پنجاب اسمبلی کو خریدنے کے الزامات پر فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی کو قانونی نوٹسز بھجوادیے ہیں۔

عطا تارڑ نے فواد چوہدری کے علاوہ پی ٹی آئی کے جن ارکان پنجاب اسمبلی کو قانونی نوٹس بھجوائے ہیں، ان میں شہاب الدین خان، عامر عنایت اور غضنفر عباس شامل ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو35، 35 کروڑ روپے کی پیش کش کی جا رہی ہے، تین ایم پی ایز نے پارٹی کو آگاہ کیا کہ پیسوں کی آفر ہوئی ہے۔

 نوٹسز کے متن میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور ان ایم پی ایز نے عطا تارڑ پر اراکین اسمبلی کو خریدنے کا الزام لگایا ہے جبکہ صوبائی وزیر نے کبھی کسی رکن کو خریدنے کی کوشش نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید 40 کروڑ روپے لے چکے ہیں اور ترکی پہنچ چکے ہیں، عطا تارڑ نے ہمارے ایم پی اے سے رابطہ کیا ہے۔

جس کے جواب میں وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چوہدری مسعود کو ایک پیسہ بھی دیا ہو تو اللّٰہ مجھ پر عذاب نازل فرمائے، ہر روز لیڈر تبدیل کرنا اور اسے والد کہنا مناسب نہیں ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود 3 اپریل کو مستعفی ہوچکے، جبکہ میں قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں کہ ہم نے چوہدری مسعود کو کوئی پیسہ نہیں دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.