بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف کا پروگرام جلد شروع ہوجائے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام جلد شروع ہوجائے گا۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی بھی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی پالیسیوں کا تسلسل لازمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.