حکومت پنجاب نے جیل افسران اور ملازمین کا پریزن الاؤنس بحال کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جیلوں میں گریڈ 1 سے 4 تک 3 ہزار، گریڈ 5 سے 11 تک 5 ہزار اور گریڈ 12 سے 16 تک ساڑھے 7 ہزار پرزن الاؤنس دیا جائے گا۔
نوٹیفکشن کے مطابق گریڈ 17 کو 40 ہزار، گریڈ 18 کو 60 ہزار، گریڈ 19 کو 70 ہزار، گریڈ 20 کو 95 ہزار اور گریڈ 21 کو 1 لاکھ الاؤنس دیا جائے گا۔
پریژن الاؤنس کی بحالی پر آئی جی جیل شاہد سلیم بیگ نے ملازمین اور افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Comments are closed.