بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد کا ایم پی اے پر 40 کروڑ لیے جانے کا الزام، پارٹی کارکنوں کا گھر کے باہر احتجاج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپنے پارٹی ایم پی اے پر 40 کروڑ روپے لینے کا الزام عائد کیے جانے کے بعد کارکنوں نے رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن سے لوٹی رقم سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہیے۔

رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود کے گھر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے مسعود مجید کے گھر کے دروازے بند ہیں، چوہدری مسعود مجید پی پی 257 لیاقت پور  سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے منتخب ہوئے۔

رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید کے گھر کے باہر پولیس پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے الزام لگایا تھا کہ ان کی پارٹی کے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے  کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.