اٹلی کی حکومت ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نافذ پابندیوں کو 6 اپریل تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے ایک سرکاری فرمان پر دستخط کئے ہیں جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر پابندیوں کو6 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کے لیے عوامی مقامات پر سماجی دوری اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 29 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات98 ہزار تک پہنچ چکی ہیں۔
Comments are closed.