پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد عمر نے پاکستان کے عوام نے عالمی طاقتوں کو ’غلامی نامنظور‘ کا پیغام دے دیا۔
لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ شاندار فتح کے بعد شاید آج عمران خان خطاب نہ کریں بلکہ کل کور کمیٹی اجلاس کے بعد بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 20 میں سے 16 سے 17 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوگی، یہ کامیابی پارٹی کی نہیں پاکستان کے عوام کی جیت ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام نے 9 اپریل کی رات ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہپاکستان کے عوام نے دنیا کی طاقتو کو غلامی نامنظور کا پیغام دے دیا ہے، شہباز شریف بنیادی طور پر اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا، ن لیگ کے لیے بھی بہتر یہی ہے کہ نئے الیکشن کی طرف جایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سروے ہمارے بتا رہے تھے کہ آج تحریک انصاف کامیاب ہوگی، 22 جولائی کو چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ آج کے نتائج سے پاکستان کی پوری سیاست بدل گئی ہے، آئندہ کی سیاست کے لیے عمران خان نے کل کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے زیادہ اب مسلم لیگ ن کی ضرورت ہے کہ نئے انتخابات ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب جیت ہوجائے تو خان صاحب اتنا سامنے نہیں آتے ،شاید وہ آج خطاب بھی نہ کریں۔
Comments are closed.