بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں ٹی ایل پی کارکنوں نے فواد چوہدری کی گاڑی روک دی

لاہور میں ضمنی انتخاب کے دوران تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے  کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گاڑی روک دی۔

فواد چوہدری اور شوکت ترین کی گاڑی کے سامنے ٹی ایل پی کے کارکنوں  نے احتجاج کیا.

ٹی ایل پی کارکنان نے حلقہ پی پی 168 میں فواد چوہدری کی گاڑی روکی۔ 

ٹی ایل پی کارکنان نے فواد چوہدری کی گاڑی کو آگے نہیں جانے دیا، جس کے بعد انہیں گاڑی ریورس کرنا پڑی۔

ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آنے پر انہوں نے گاڑی کی بیک اسکرین توڑ دی، فواد چوہدری اور دیگر رہنما گاڑیوں سے اترے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.