بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج تیز بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات

کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد، ملیر، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرچکا ہے، کراچی اور حیدرآباد میں موسلادھار بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا یہ دباؤ ٹھٹھہ سے 340 کلومیٹر دور ہے۔ ہوا کا شدید کم دباؤ اگلے 36 سے 48 گھنٹے میں پہلے شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔

کراچی میں مزید دو رین آبزرویٹریز ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس اور کورنگی میں لگادی گئیں جس کے بعد شہر قائد میں آبزرویٹریز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.