بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اینکر مرید عباس قتل کیس: پہلی گواہ زارا عباس کا بیان قلمبند

اینکر مرید عباس قتل کیس میں مقدمے کی پہلی گواہ اور مقتول کی بیوہ زارا عباس نے اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، زارا عباس نے کہا کہ عاطف زمان نے مرید عباس کو اپنے آفس بلا کر قتل کیا۔

اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاتل عاطف زمان مرید عباس کو مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، جس سے مقتول پریشان تھا۔

مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے یہ بھی کہا کہ قتل کی دھمکیاں ملنے پر شوہر نے مجھے بچوں کو والدین کے گھر لے جانے کا کہا تھا۔

عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں 20 جولائی کو مزید گواہ طلب کر لیے۔

یاد رہے کہ 9 جولائی 2019 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا۔ جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.