بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

رپورٹ: اعجاز احمد
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی وزارت ریلوے اور ہوابازی نے بھی ٹرین اور جہاز کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ پاکستان ریلوے کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

اسی طرح پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر اتوار 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہو گا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن اتوار کو جاری کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے بھی کہا ہے کہ وہ نجی ایئرلائنز سے کرایوں میں کمی کے لیے بات کرے، نیز تمام صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز کو بھی کرایے کم کرنے کے لیے کہیں۔

واضح رہے کہ ریلوں کے ذریعے میں 94 فیصد اور پی آئی اے کے جہازوں میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.