بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریلوے اور PIA کے کرایوں میں کمی کا اعلان

وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے میں 94 فیصد، پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پرائیویٹ ایئر لائنز کو بھی کرایوں میں کمی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جارہی ہے، پاکستان ریلویز کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

 وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لیے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.