بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن معمار میں 6 اعشاریہ 1 ملی میٹر ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گلشن حدید میں 4، سعدی ٹاؤن میں 2 اعشاریہ 4، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ اور سرجانی میں 2، 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل پر 1 اعشاریہ 5، ڈیفنس فیز 2 اور ناظم آباد میں 1 اعشاریہ 2، اولڈ ایئرپورٹ پر 1 اعشاریہ 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.