قومی اسمبلی میں ریٹرننگ افسر نے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہورہا ہے، کوئی بھی شخص ووٹ پر نشانی درج نہ کرے، ورنہ ووٹ مسترد ہو جائے گا۔
ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 لوگوں کو پہلی ترجیح دینے پر بھی ووٹ مسترد ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ ایوانِ بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج چکا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.