17 year old hookup hookup Colmar connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup by tinder

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج شام اور رات کو اچھی بارشیں متوقع

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کا امکان اب بھی موجود ہے، شہر میں آج شام اور رات کو اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

اپنے بیان میں سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مون سون سسٹم کا مرکز بحیرۂ عرب میں موجود ہے، سسٹم کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مشرقی سندھ میں گزشتہ روز اچھی بارشیں ہوئیں، سکھر، روہڑی اور حیدر آباد میں بھی اچھی بارش ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی کہا ہے کہ پورے ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں شام میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے جو شمال مشرق کی سمت سے 18 سے21 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

آج صبح سویرے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے گرومندر چورنگی کے قریب بارش کے بعد سیوریج کا پانی موجود ہے، پانی مسلسل جمع ہونے کی وجہ سے سڑک کے بیچ میں گڑھا پڑ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.