بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی امیدوار سیف الدین کھوسہ خود لوٹا نکلے

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سیف الدین کھوسہ خود لوٹا نکلے، وہ 2008 سے اب تک کئی سیاسی جماعتیں بدل چکے ہیں۔

عمران خان ڈی جی خان جلسے میں جب لوٹوں کا ذکر کر رہے تھے، سیف الدین کھوسہ ساتھ کھڑے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں ان کی مدد کرنے کے لیے مسٹر ایکس لاہور میں بیٹھا ہے، قوم کو بہت جلد پتہ چلے گا مسٹر ایکس کون ہے؟

سیف الدین کھوسہ 2008 میں ڈیرہ غازی خان سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے تھے، سیف الدین کھوسہ نے 2012 میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ دی تھی۔

پی ٹی آئی امیدوار سیف الدین کھوسہ جنوری 2013 میں پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، مگر ہار گئے، جبکہ وہ 2013 میں پنجاب اسمبلی کا ضمنی الیکشن بھی ہار گئے تھے۔

سیف الدین کھوسہ 2018 میں پی پی 288 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کا الیکشن بھی ہارے تھے۔

 سیف الدین کھوسہ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.