قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
خواجہ آصف کو بھی اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ ن لیگ کے ارکانِ اسمبلی صبح گیارہ بجے شہباز شریف کی قیادت میں سینیٹ کا ووٹ کاسٹ کرنے قومی اسمبلی ہال پہنچيں گے۔
ادھر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے۔ ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر انتخاب آج ہوگا۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد کی دو، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ پنجاب کی تمام گیارہ نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
صوبوں کی نشستوں پر ارکانِ صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد کی نشستوں پر ارکانِ قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔مجموعی طور پر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار، خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر 13 اور اقلیتوں کی نشستوں پر 8 امیدوار میدان میں ہیں۔
Comments are closed.