بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمت میں کمی پر سیاست دانوں کی رائے

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک میں پیٹرول کی قیمت کتنے روپے کم کی جائے، اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد حکومت کو فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کرنی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 75 روپے فی لیٹر کمی ہونی چاہیے۔

پروگرام میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کمی ہورہی ہے، لہٰذا وعدے کے مطابق عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار ہوگئی ہے، وقت اور قیمت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈیلروں نے خریداری کم کردی ہے، اس لیے کوشش ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.