پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، شاعر احمد فراز کے صاحبزادے شبلی فراز نے مرزا غالب کا کلام اپنے والد کے نام سے شیئر کر دیا۔
شبلی فراز کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے کلام پر وفاقی وزیرِ خواجہ آصف کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احمد فراز ایک عہد کا نام ہے، آپ کو فراز کے ذمے مرزا غالب کا کلام لگانے کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرزندگی کی کوئی ایسی ڈیمانڈ نہیں ہوتی، اگر وجہ لاعلمی ہے تو خیر ہے۔
واضح رہے کہ شبلی فراز نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.