سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر علی گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سینیٹ الیکشن میں والد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے بیٹے علی حیدر گیلانی متحرک ہوگئے ہیں۔
مبینہ ویڈیو میں علی حیدر گیلانی ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں۔
ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی واضح نہیں ہورہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کس حکومتی رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتارہے ہیں۔
Comments are closed.