وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابات میں کرپشن روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کی اہمیت تسلیم کی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حیران کن طور پر الیکشن کمیشن اصلاحات اگلے انتخابات تک مؤخر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہرحال مختلف رائے دیتا ہے، ہمارے لیے دونوں ادارے محترم ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ 24 گھنٹے بعد اپوزیشن والے نئی کہانی ڈھونڈیں گے کہ ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔
Comments are closed.