وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو معیشت اور توانائی کے لیے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔
بلال اظہر کیانی مسلم لیگ (ن) کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور معاشی ٹیم کے رکن ہیں، ان کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن وزیراعظم کی اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید کے دستخط سے جاری ہوا۔
اعلامیے کے مطابق بلال اظہر کیانی کی اس عہدے پر تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے، بلال اظہر کیانی عہدے کی تنخواہ اور مراعات نہیں لیں گے۔
Comments are closed.