بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہلا رضا کی PTI اراکین کی جانب سے ایوان میں حملے کی مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا نے پی ٹی آئی کے اراکین کی جانب سے ایوان میں حملے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل حلقے میں ناکام ہوئے تو اسمبلی میں اب یہ حرکتیں کرارہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ اسمبلی کا سیشن جاری تھا کہ پیچھے سے آوازیں آرہی تھیں، جس پر سینیٹائزر رکھے جاتے ہیں وہ میز توڑی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنایا جانے والا قیدی ہوں، مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کر کے دھاندلی کی گئی۔

 شہلا رضا نے کہا کہ یہ تشدد ہم نے ایم کیو ایم کے زمانے میں دیکھا تھا، تحریک انصاف سے کریم بخش گبول کو خطرہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے منحرف ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل حلقے میں ناکام ہوئے تو اسمبلی میں اب یہ حرکتیں کرارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.