بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی، اعداد و شمار جاری

کراچی میں گزشتہ رات 8 سے صبح 8 بجے تک کی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف مسرور بیس پر 17ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ فیصل بیس 12،اولڈ ایئرپورٹ 7.2، گلشن حدید 7، ناظم آباد میں 6 ، جناح ٹرمینل پر 4.4، قائد آباد میں 3، سرجانی ٹاؤن میں 2.3 اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آئندہ دو گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ پورے شہر میں پھیل سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔

کراچی کے علاقے محمود آباد، کورنگی، گلشنِ حدید، گلشنِ اقبال، حسن اسکوائر، ناظم آباد، لائنز ایریا، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مشرق کی جانب سے مون سون سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے، آئندہ 2 گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ پورے شہر میں پھیل سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.