
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثر ڈاؤن ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق وقفہ وقفہ سے بارش ہونے سے ٹریک کے مرمتی کام میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں، جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینیں گزاری جا رہی ہیں۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک کی مرمت بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔
اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر محمد جہانگیر نے بتایا کہ جھمپیر کے قریب متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، مرمت کے بعد اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
محمد جہانگیر کے مطابق اپ ٹریک صبح 4 بجے بحال کیا گیا، اپ ٹریک سے ٹرینوں کو آہستہ آہستہ گزرا جارہا ہے، جلد ڈاؤن ٹریک کو بھی بحال کردیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹھٹھہ شہر و گرد و نواح میں صبح سویرے سے ایک بار پھر سے بارش شروع ہوگئی ہے۔
Comments are closed.